ہماری اجتماعی طاقت ہمارے ثقافتی تنوع میں مضمر ہے،بلاول

0
124
PPP

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ بلوچ ثقافت پر پیغام جاری کیا ہے

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری میں بلوچستان سمیت پوری قوم کو یومِ بلوچ ثقافت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ کلچر ڈے تمام پاکستانیوں کو اپنے بلوچ بھائیوں کے منفرد ورثے، روایات اور قومی تانے بانے میں ان کی خدمات کو سراہنے کا موقع فراہم کرتا ہے،بلوچ کلچر ڈے تمام پاکستانیوں کو اپنے بلوچ بھائیوں کے ساتھ مل کر جشن منانے کا بھی موقع فراہم کرتا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے اپنے بلوچ بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ دے کر یہ پرمسرت موقع منانا باعث فخر ہے، پیپلز پارٹی ملک کے ہر خطے کے ثقافتی تشخص کے فروغ اور تحفظ کے لئے پرعزم ہے، پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ ہماری اجتماعی طاقت ہمارے ثقافتی تنوع میں مضمر ہے،ہر پاکستانی بالخصوص نوجوانوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ پاکستان کی قدیم و شاندار ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں

واضح رہے کہ بلوچ یوم ثقافت ہر سال 2 مارچ کو پاکستان، ایران، افغانستان ،دبئی م،سقط، بحرین،سعودی عرب اور بھارت میں شایان شان طریقے سے منایا جا تا ہے۔بلوچ ثقافتی دن منانے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ خطے میں آباد بلوچ قوم قدیم تاریخ، زبان و ادب اور خوبصورت ثقافت کے حامل قوم ہے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ خطے میں بلوچ قوم کی صدیوں پرانی تاریخ ہے، تاریخی آثار آج بھی سبی، بولان، کیچ، پنجگور، لسبیلہ، قلات، جھل مگسی سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں قلعوں، مقبروں، غاروں اور قدیم باقیات کی شکل میں موجود ہیں اور 7 ہزار سالہ قدیم مہر گڑھ سولائیزیشن بھی اسی صوبے میں واقع ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلوچ ثقافتی دن موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ ملک بھر خصوصاً سندھ میں رہنے والے بلوچوں کو مبارکباد دیتا ہوں، اپنی تہذیب اور روایات کو اجاگر کرکے ہی قومیں اپنا تشخص کو برقرار رکھ سکتی ہے ،ہمارے بلوچ بھائی قدیم ثقافت اور روایات کی امین ہے، معاشرے میں ہم آہنگی لانے کیلئے ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا،

میئر کراچی مرتضی وہاب نے بلوچ ثقافتی دن کی مناسبت سے پیغام جاری کیا ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب نے پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے بلوچوں کو ثقافتی دن کی مبارکباد دی اور کہا کہ بلوچی ثقافت قدیم اور روایت کی آمین ہے زندہ قومیں اپنی ثقافت کو دھوم دھام سے مناتی ہیں بلوچ ثقافت کا دن دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس اہم موقع پر بلوچ بھائیوں کی خوشی میں شریک ہیں،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے.

مخصوص ثقافت، زبان، موسیقی اور فن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،چیئرمین سینیٹ
چیئرمین محمد صادق سنجرانی نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر کہا ہے کہ یہ بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ آج ہم بلوچ عوام کے شاندار تہذیب و ثقافت بھرپور انداز میں منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان مخصوص ثقافت، زبان، موسیقی اور فن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جنہوں نے صدیوں سے بلوچ برادری کی شناخت کو تشکیل دیا ہے۔بلوچ ثقافت کا دن متعدد چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود بلوچ عوام کی لچک، طاقت اور اتحاد کی ایک پُرجوش یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ ان کی ثقافتی میراث کو محفوظ رکھنے اور اسے آنے والی نسلوں تک پہنچانے کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔اس خاص دن کی یاد میں، آئیے ہم اپنے معاشرے کے اندر ثقافتی تنوع، رواداری اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کریں اور ایک جامع ماحول بنانے کی کوشش کریں جہاں تمام کمیونٹیز عزت و احترام محسوس کریں۔ چیئرمین سینیٹ آف پاکستان کی جانب سے میں بلوچ کمیونٹی اور بلوچ کلچر ڈے منانے والے تمام پاکستانیوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ یہ دن بلوچ ثقافت کی خوبصورتی کی عکاسی کرنے اور پوری قوم میں اتحاد اور ہم آہنگی کے بندھنوں کو مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرے.

Leave a reply