کسی بھی جارحیت کا پوری طاقت کے ساتھ ہر دفعہ بھرپور جواب دیا جائے گا،ترجمان پاک فوج

0
104
ispr

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی پانچویں سالگرہ، پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پیغام میں کہا کہ 27 فروری 2019 ہماری تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے، اس دن پاکستان کے عوام کے عزم اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا گیا، پاکستان نے بھارت کے سیاسی تحفظات اور انتخابی خدشات کے باعث کی گئی بلاجواز جارحیت کا جواب دیا

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کی معلومات کو بدلنے کی متعدد کوششوں کے باوجود اس دن کے واقعات نے پاکستان کی مسلح افواج کی مکمل آپریشنل صلاحیتوں کو ظاہر کیا،پاکستان کی مسلح افواج کی استقامت اور قابلیت کا اعتراف دنیا بھر کے عسکری ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کیا اور مؤثر طریقے سے حقائق سے برعکس بھارتی دعوؤں کو رد کیا گیا،اسٹریٹجک دور اندیشی سے امن کی خاطر طیارے کے پائلٹ کی گرفتاری اور مخالف قوت پر غلبہ حاصل کیا گیا، جس کو آج بھی بین الاقوامی برادری کی طرف سے سیاسی پختگی اور اعلیٰ ریاست سازی کی ایک بہترین علامت کے طور پر سراہا جاتا ہے

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ امن کے لیے پُرعزم ریاست کے طور پر پاکستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پُرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیتا رہے گا، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور عوام کے خلاف کسی بھی جارحیت کا پوری طاقت کے ساتھ ہر دفعہ بھرپور جواب دیا جائے گا.

پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرُعزم ہے, نگراں وزیراعظم
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پیغام جاری کردیا,اپنے پیغام میں نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے آج کے دن بھارتی دعوے غلط ثابت کر کے آپریشنل برتری کا عملی مظاہرہ کیا, کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرُعزم ہے ہم کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے

26 فروری 2019 کو رات کی تاریکی میں کی گئی بھار ت کی نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کا جواب پاکستان کی طرف سے 27 فروری 2019 کو دن کی روشنی میں دیا گیا۔پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اپنی سرحدوں کے اندر رہتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے 6 عسکری اہداف کا لاک کیا لیکن اپنا ایمونیشن ٹارگٹ سے دور گرا کر یہ پیغام دیا کہ آئندہ کوئی غلطی کی تو اِن اہداف کو تباہ بھی کیا جاسکتا ہے، اِسی دوران دشمن کی طرف سے مقابلے کیلئے طیارے بھیجے گئے تو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ایک ولولہ انگیز معرکے کے دوران دشمن کے دو طیاروں کو تباہ کر دیا۔افراتفری کے عالم میں دشمن ہمارے طیاروں کا تو کچھ نہ بگاڑ سکا البتہ اُس کی طیارہ شکن توپوں نے اپنا ہی ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا، معرکے کے دوران تباہ ہونے والے ایک جہاز کا بھارتی پائلٹ ابھی نندن بھی پاکستان کے ہاتھ لگا لیکن امن کی خواہش کے پیش نظر اُسے واپس اُس کے وطن بھیج دیا گیا۔پاک فضائیہ نے اس کامیابی کو آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کا نام دیا تھا

27 فروری 2019 کو2 بھارتی طیارے گرانے اور ایک پائلٹ کو گرفتار کرنے پر آج کے دن کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔اس دن کی مناسبت سےقوم پاک فضائیہ کے شاہینوں کے اس مشن اورشاندارفتح پرسلام اورخراج تحسین پیش کرتی ہے،اس تاریخی دن کے موقع پر پاکستان کی صف اول کی ہوابازی کی بنیادی اور مرکزی درس گاہ اسکائی ونگز ایوی ایشن پاک فضائیہ کے شاہینوں کی طرف سے بھارتی غرور کوخاک میں ملانے اوروطن پاک کی سرحدوں‌کی حفاظت کرنے پر آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کوسرانجام دینے والے غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے

27 فروری 2019 کو پاکستان کے جری ہوابازوں نے بھارت کے نام نہاد سورماوں کو چھٹی کا دودھ یاد دلا کر پھر تاریخ رقم کر دی تھی۔ دو بھارتی جنگی جہاززمین بوس ہوئے جبکہ بھارتی ہوا باز ابھینندن گرفتار کر لیا گیا تھا، اس معرکے سے منسوب پاک فضائیہ کی جنگی گیلری آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں ابھینندن کے زیراستعمال یونیفارم اور جنگی ہوابازی میں استعمال ہونے والا سامان دشمن کی پسپائی کی داستان سنا رہا ہے۔گیلری کی ایک دیوار پر ابھینندن کے طیارے کو مارگرانے والے ونگ کمانڈر نعمان علی خان، بھارت کے دوسرے جہاز کو مارگرانے والے سکوارڈن لیڈر حسن صدیقی جبکہ بھارت کے خلاف اہم مشن میں شامل گروپ کیپٹن فہیم خان کی تصاویر آویزاں ہیں۔ستائس فروری کو پاک فضائیہ کی جرات کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، پاکستان اور بھارت کے مابین جنگوں کے دوران پاکستان ائیرفورس کی جانب سے دشمن ملک کے ہوابازوں کوناکوں چنے چبوانے اورانھیں کاری ضرب لگانے کی داستانیں بکھری پڑی ہیں۔

پاک فوج کی بڑی کاروائی، ایل او سی پر بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر مار گرایا

اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام

پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

پلوامہ حملہ مودی کی سازش تھی، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھی بول پڑے

Leave a reply