پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل اور قومی اتحاد ہی امن و امان کا ضامن ہے،فتنۃ الخوارج کا مقابلہ قوم متحد ہو کر کرے گی،افواج پاکستان، سیکورٹی ادارے جو قربانیاں دے رہے ہیں رائیگاں نہیں جائیں گی،ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس کی مکمل تائید کرتے ہیں،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملنی چاہئے، افواج پاکستان کو دہشت گردوں کے تعاقب میں ہر حد تک جانے اور پاکستان میں امن قائم کرنے کا پورا حق حاصل ہے

خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے پیچھے ازلی دشمن بھارت ہے،آئے روز سیکورٹی فورسز پر حملوں میں نوجوانوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں،دشمن فتںہ الخوارج کو استعمال کر رہا ہے،آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد بھارت وطن عزیز کو دہشتگردی کے ذریعے عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے،ایک طرف بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے تو دوسری طرف افغانستان سے بھی پاکستان میں دہشت گردی کروانے کے واضح ثبوت موجود ہیں،افغان حکومت پاکستان کے صبر اور بار بار اسرار کے باوجود عوام پاکستان اور سیکورٹی اہلکاروں کا نا حق خون بہانے والے خوارج کو روکنے میں ناکام ہے۔ کیا برادر اسلامی ملک کا یہ رویہ ہوتا ہے، افغانستان کے رویہ پر پوری ملت اسلامیہ کو افسوس ہے ، دنیا کا امن خطرہ میں ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کے ہر صوبے خاص طور پرخیبر پختونخوا میں گورننس کی بہتری اورنیشنل ایکشن پلان پر عمل سے امن وامان قائم ہو گا،نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدرآمد سے ہی امن قائم ہو گا، پاکستان کی سیکورٹی کی ضامن پاکستان کی سیکورٹی ادارے ہیں،پاکستان کی قومی سلامتی و سیکورٹی کو گروی نہیں رکھا جا سکتا،مرکزی مسلم لیگ نے ہمیشہ فتںہ الخوارج کے خلاف فکری محاذ پرلوگوں کی ذہن سازی کی،یہ مسئلہ ہمارے دین، ملک وملت اورپاکستان کی بقا کاہے، پاکستان کودشمنوں کی سازشوں سے محفوظ رکھنے اور امن کا گہوارہ بنانے کے لئے مرکزی مسلم لیگ کردار ادا کرتی رہے گی،

Shares: