اقتدار میں آکر ایک بار پھر ترقی کا سفر شروع کریں گے، نواز شریف

پاکستان میں وائرل بیماری آگئی تھی,جو پانچ سات سال رہی,مریم نواز
0
132
nawaz

گوجرانوالہ : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر ایک بار پھر ترقی کا سفر شروع کریں گے، ہم سی پیک کے ذریعے 60 ارب روپے کی سرمایہ کاری لائے۔

باغی ٹی وی : گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی مچا کر کہتے ہیں کہ یوتھ ان کے ساتھ ہے جبکہ پاکستان کی اصل یوتھ ہمارے ساتھ ہے، بڑے کا ادب اور چھوٹوں کا خیال کرنے والی اصل یوتھ ہے نوجوانوں کو باعزت روزگارکی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، میرے دورمیں کرپشن کم ہوئی تھی۔

قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی، ہمارے دورمیں غربت بھی کم ہورہی تھی، ہمارے دورمیں پاکستان ترقی کررہا تھا، میرے دور حکومت میں موٹر سائیکل، ٹریکٹر، گیس، روٹی، پیٹرول، آٹا، چینی اور دیگر اشیا کی قیمتیں کم تھیں اور آج ان کی قیمتیں دیکھیں، یہ عوام پر ظلم ڈھایا گیا۔

سربراہ ن لیگ نے کہا کہ ہم لوگ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پاکستان مستحکم نہیں ہوجاتا، جب تک گھروں میں روشنی کے چراغ نہیں جل جاتے، ہم سب یہاں موجود ہے ہم پاکستان کی روشنیاں واپس لائیں گے، غربت اور بے روزگاری ختم کریں گے، اسکول، اسپتال اور موٹر وے بنائیں گے، جو مجھ سے پہلے شہباز شریف نے آپ سے وعدے کے ہیں انہیں پورا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، ہم سی پیک لارہے تھے اور یہ دھرنے دے رہے تھے، ہم سی پیک کے ذریعے 60 ارب روپے کی سرمایہ کاری لائے، یہ دھرنا دے رہےتھے ہم ترقیاتی کام کروا رہے تھے شہبازشریف نے کام کیے اور نام میرا لے رہے ہیں، موٹروے شہبازشریف بنوا رہے تھے، بجلی کے کارخانے بھی شہبازشریف نے لگوائے ہیں۔

مریم نواز کا خطاب
جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن 8 فروری کے انتخابات میں کامیاب ہوگی، گوجرانوالا کی 20 کی 20 نشستیں ن لیگ جیتے گی، پاکستان میں وائرل بیماری آگئی تھی، جو پانچ سات سال رہی اور عوام کا بہت نقصان کرگئی، لیکن اب اب ہمیشہ کے لیے ختم ہوگئی، وائرل بیماری کا اب خاتمہ ہوچکا ہےگوجرانوالا کےعوام نے وائرل بیماری کو بھگا دیا تھا، نوازشریف عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کرتا، قائد ن لیگ چوتھی بارملک کے وزیراعظم بنیں گے اور گھر بناکر دینے کا وعدہ پورا کریں گے، کسی نے پچاس لاکھ گھر کا وعدہ کیا تھا اور ایک گھر بھی نہیں دیا نواز شریف نے پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا ہے تو ضرور دے گا، انتقام کی سیاست ختم کر کے ترقی کا سفر شروع کریں گے۔

Leave a reply