اسلام آباد(محمداویس)وفاقی سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی آصف حیدر شاہ نے کہاہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا سامنا ہے-

باغی ٹی وی : متحدہ عرب امارات کے شہر دوبئی میں شیڈول تیس نومبر سے بارہ دسمبر تک منعقدہ کوپ 28کانفرنس میں پاکستان کا موقف موثر انداز میں پیش کیا جائے گا کاربن پروڈیوسرز ممالک کو ترقی پذیر ممالک کیساتھ مکمل معاونت کرنا ہو گی ان خیالات کا اظہار سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی آصف حیدر شاہ نے وزارت کے کمیٹی روم میں کوپ28کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا –

وفاقی سیکرٹری آصف حیدر شاہ نے کہاکہ جدید ملکوں میں معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں پاکستان کی آبادی کو بھی کئی چیلنجز کا سامنا ہے ہم نے عالمی اداروں کے ساتھ مل کر ٹارگٹ سیٹ کرلیا گیا ہے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی کوپ 28کانفرنس میں پانچ چیزوں پر فوکس کیا جائے گا ان میں املاک کے نقصان اور آئندہ آنے والے خطرات کے سد باب کے لئے فنڈز قائم کیے جائیں گے-

نگران وزیراعظم کا ابوظہبی میں شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ

فرسٹ گلوبل سٹاک ٹیک کلائمنٹ فنانس فنڈ موسمیاتی تبدیلوں کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے جس کے تحت نئے چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکے سیلاب اور قدرتی آفات سے مقابلہ کرنے کے لئے اقدامات کیے جائیں یو اے ای میں منعقدہ کوپ28 کانفرنس میں پاکستان کا پویلین قائم کیا جائے گا اور سیمینار ز اور کانفرنسز کی اپ ڈیٹ کے لئے کاپ سیل اور کمیونیکیشن اور ویب پورٹل قائم کیا جائے گا جس میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا-

نگران وزیراعظم کا ابوظہبی میں شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ

Shares: