پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ترقیاتی سکیموں میں جعل سازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی
ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز کے حصول کے لیے جعلی سکیورٹی فیس جمع کروانے کا انکشاف سامنے آیا ہے،سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈولپمنٹ جاوید اختر محمود کا بڑا ایکشن ،سیکرٹری ہاؤسنگ کے حکم پر جعل سازی میں ملوث سرکاری ٹھیکدار احمد خان کھوسہ اور حیات خان بلوچ کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا، جعلی سازی میں ملوث سرکاری افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جعل سازی میں ملوث ایکسین شعیب کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے
[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”461141″ /]
سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سرکاری سکیموں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ سرکاری ترقیاتی سکیموں میں جعل سازی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔ وزیر اعلی پنجاب نے تمام ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کا ٹاسک دیا ہے۔
[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”461142″ /]








