وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو پاکستان بھارت جنگ کے دوران پاکستانی مؤقف دنیا بھر تک مؤثر انداز میں پہنچانے کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔
جنگ کے دوران عطا اللہ تارڑ اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مبشر حسن نے عالمی سطح پر پاکستان کا بیانیہ نمایاں طور پر پیش کیا، جس پر دونوں کو افواجِ پاکستان کی سفارش پر اس اعلیٰ اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا۔ستارہ امتیاز پاکستان کا تیسرا بڑا سول و عسکری اعزاز ہے، جو ہر سال یومِ پاکستان (23 مارچ) کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے دیا جاتا ہے۔
امریکہ میں پاکستانی چاول کی درآمدات میں غیرمعمولی اضافہ متوقع
چیف جسٹس پاکستان کی پنشن بڑھ کر 23 لاکھ 90 ہزار ہوگئی








