تربیلاڈیم کے 50سال مکمل ہونے پر یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری

تربیلا ڈیم گزشتہ 50سال سے پاکستان کی معاشی اور معاشرتی ترقی کا اہم ترین جزو ہے
pak

لاہور: تربیلاڈیم کے 50سال مکمل ہونے پر یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

باغی ٹی وی : پاکستان پوسٹ کی جانب سے تربیلا ڈیم کے 50 سال مکمل ہونے پر 50 روپے مالیت کا یادگاری ٹکٹ جاری کیا گیا۔ یاد گاری ڈاک ٹکٹ کی تقریبِ رونمائی واپڈا ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی چیئرمین واپڈا انجینئرلیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

چئیرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ تربیلا ڈیم پاکستان کی انجینئرنگ میں مہارت اور قومی ترقی کی علامت ہے یاد گاری ڈاکٹ ٹکٹ ہماری آئندہ نسلوں کو تربیلا ڈیم کی اہمیت یاد دلاتا رہے گا انجینئرنگ کا شاہکار تربیلا ڈیم 1974کی تیسری سہ ماہی میں مکمل ہوا تربیلا ڈیم گزشتہ 50سال سے پاکستان کی معاشی اور معاشرتی ترقی کا اہم ترین جزو ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تربیلا ڈیم سے گزشتہ 50 سال میں زراعت کے لئے 406ملین ایکڑ فٹ پانی مہیا کیا جاچکا ہے جبکہ تربیلا ہائیڈل پاوراسٹیشن نیشنل گرڈ کو 540ارب 36کروڑ یونٹ سستی پن بجلی فراہم کر چکا ہے تربیلا ڈیم گزشتہ 50 برس میں قومی اقتصادیات کو 400ارب ڈالر سے زائد کا فائدہ پہنچا چکا ہے۔

Comments are closed.