صوابی: تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے سبب اسپیل ویز کھول دیے گئے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تربیلا ڈیم کے اسپیل ویز کھولے جانے کے بعد الرٹ بھی جاری کردیا،جس کے مطابق تربیلا ڈیم کے اسپیل ویز کھولنے سے دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا، جس کے باعث پانی کی سطح 2 لاکھ 60 ہزار سے 2 لاکھ 70 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی کو الرٹ رکھنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے بہاؤ کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے لہٰذا دریائے سندھ کے آس پاس رہائشی محتاط رہیں جبکہ ماہی گیر اور مویشی پالنے والے افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
کراچی: ڈی جی پارکس کے دفتر میں چوری کی بڑی واردات
دوسری جانب کراچی ڈویژن کے لیے آئندہ 3 دنوں کے دوران جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب موسم کی پیشگوئی جاری کی گئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے تین دنوں کے دوران رات اور صبح کے وقت ہلکی بوندا باندی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہےموسم کا مجموعی مزاج مرطوب رہے گا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
شہر میں صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 70 سے 80 فیصد تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے جب کہ شام کے وقت یہ شرح 55 سے 65 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے ہواؤں کا رُخ عموماً جنوب مغربی رہے گا تاہم مغربی سمت کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، جو موسم میں جزوی تبدیلی کا باعث بن سکتی ہیں۔
علاوہ ازیں صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں مون سون کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے آج جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، سکھر، دادو، قمبر شہدادکوٹ اور جامشورو جیسے اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جب کہ ٹھٹھہ، سجاول، بدین اور تھرپارکر کے اضلاع میں ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہےصوبے کے باقی حصوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
فرخ کھوکھر کا جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہیں اور خاص طور پر صبح و شام کے وقت غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ نمی اور گرمی کے باعث لاحق صحت کے خطرات سے محفوظ رہا جا سکے۔