تربیلا ڈیم کے اسپل وے آج رات دوبارہ کھولے جائیں گے، جس کے نتیجے میں دریائے سندھ اور منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مقامی آبادی کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق اسپل وے کھولنے سے پانی کے اخراج کی مقدار 1 لاکھ 62 ہزار کیوسک سے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس اضافی اخراج سے ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے، جس سے آس پاس کی آبادی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مقامی لوگوں کو الرٹ رکھا جائے، جبکہ شہریوں کو دریاؤں، ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی تلقین کی گئی ہے۔
ادارے نے ماہی گیروں، مویشی پالنے والوں اور سیاحوں کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ والدین کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو ندی نالوں کے قریب نہ جانے دیں۔پی ڈی ایم اے نے کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں ہیلپ لائن 1700 پر فوری رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے عہدیداران کا اعلان
خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس 20 جولائی کو طلب، 21 جولائی کو سینیٹ انتخابات ہوں گے
ایرانی سفیر ایف بی آئی فہرست میں شامل، دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا