تاریخ میں کوئی انقلاب اتنی جلدی نہیں بھاگا جتنی جلد کل بھاگا،عظمی بخاری
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گھریلو خاتون بشریٰ بی بی 3 دن سڑکوں پر دندناتی رہی-
باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی احتجاج کی کسی بھی کال پر پنجاب کےعوام نہیں نکلے، وزیراعلیٰ پنجاب نے احتجاج کی کال مسترد کرنے پر عوام کا شکریہ بھی ادا کیا، خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق پر یلغار کی،تاریخ میں کوئی انقلاب اتنی جلدی نہیں بھاگا جتنی جلد کل بھاگا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے اشیائے خورد و نوش کی قیمتون کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے، پنجاب میں اشیائے خورد و نوش سمیت کسی چیز کی قلت نہیں، موجودہ صورتحال میں میڈیا نے عوام کو سچ دکھایا، دنیا کی تاریخ میں اتنی جلدی کوئی نہیں بھاگا، پی ٹی آئی ورکرز تو کھڑے رہے لیکن باجی خود بھاگ گئی، بانی پی ٹی آئی کی سیاست کا بشریٰ بی بی نے اپنی کم خواندگی اور ناتجربہ کاری سے بیڑا غرق کیا، تعویزوں، موکلوں پر آپ سیاسی خاتون نہیں بن سکتیں، علی امین گنڈاپور کو کل ڈنڈے اور گالیاں پڑیں، دنیا کا کوئی انقلاب اتنی جلدی نہیں بھاگا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا بیلاروس کا وفد اسلام آباد میں موجود تھا، ان کے سامنے ملک کی کتنی بدنامی ہوئی ہوگی، اب اس پارٹی اور اس کے قائدین کو شرم کرنی چاہیے جنہیں لاکھوں لوگوں کی آمد کی امید تھی اس جماعت کے فالوورز سے سوال ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کو لینے آئے تھے لیکن ان کی جماعت کی قیادت ہی ان کے ساتھ نہیں کھڑی ہوئی، پنجاب اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر گاڑی پر جھنڈا لگا کر پھرتے ہیں، وہ کل کہاں تھے، پنجاب میں پی ٹی آئی ختم شد نظر آتی ہے، شہباز گل سیاسی گدھ ہے جس پر جب خود پر پڑی تو اس کا سانس نہیں نکلتا تھا۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا پی ٹی آئی اپنے لوگ بشریٰ بی بی سے سوال کر رہے ہیں کہ اس بات کی تحقیق ہونی چاہئے کہ جگہ مل گئی تو وہاں کیوں نہیں گئے لوگوں کو کھانا پینا بھی میسر نہیں تھا جبکہ بشریٰ بی بی اور گنڈاپور برگر کھاتے رہے، صوبہ خیبرپختونخوا کے پی ڈی ایم اے کے لحاف مظاہرین نے استعمال کئے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آئندہ کسی نئی کال پر یہ بہت مار کھائیں گے، یہ اپنے صوبے میں احتجاج کیوں نہیں کرتے، ان میں ذرا سی بھی شرم ہو تو یہ آئندہ احتجاج کی کال نہ دیں، حماد اظہر کے ساتھ دو تین لوگ تھے، لاہور سمیت پنجاب بھر سے صرف 80 لوگ گرفتار ہوئے تھےہم ہمیشہ مذاکرات کی بات کرتے رہے لیکن ان کے خمیر میں فساد ہے، دیشت گردوں کے ساتھ مذاکرات نہ کل ہوئے تھے اور نہ آئندہ ہوں گے، بیرسٹر سیف نے پٹھانوں والی بات کی ہے کہ ڈیڑھ لاکھ کا قالین کہہ کر ڈیڑھ ہزار میں دے جاتے ہیں اسی لئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کہہ کر صرف سہولتیں مانگ رہے ہیں۔