ورلڈ کپ 2023: تاریخ رقم ہو جائے گی کہ پاکستانی پریس باکس میں کوئی پاکستانی صحافی موجود نہیں ہو گا،سینئیرصحافی

کورئیر کمپنیاں ہماری درخواستیں لینے کیلئے بھی تیار نہیں ہیں
sports

اسلام آباد:سینئر صحافی عبد الماجد بھٹی کا کہنا ہے کہ یہ پہلا ورلڈکپ ہو گا جس میں پریس گیلری میں کوئی پاکستانی صحافی موجود نہیں ہو گا۔

باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے جیو کے پروگرام میں پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو بھارت کے ویزے ملنے میں مشکلات سے متعلق سوال پر عبد الماجد بھٹی کا کہنا تھا کہ شاید تاریخ رقم ہو جائے گی کہ پاکستانی پریس باکس میں کوئی پاکستانی صحافی موجود نہیں ہو گا،کل ورلڈکپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ کھیلے گا لیکن اس میچ میں بھی کوئی پاکستانی صحافی موجود نہیں ہو گا، رمیز راجا موجود ہوں گے لیکن وہ بحیثیت کمنٹیٹر موجود ہوں گے کچھ لوگ جو آئی سی سی سے وابستہ ہیں لیکن پاکستانی ہیں انہیں بھی ویزے جاری نہیں کیے گئے، برطانوی صحافتی اداروں میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو بھی ویزے نہیں مل رہے اور گزشتہ روز بی بی سی سے وابستہ ایک پاکستانی صحافی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ اسے بھی بھارت کا ویزہ نہیں مل رہا اور لگ ایسا رہا ہے کہ 14 تاریخ کو پاک بھارت میچ تک پاکستانی صحافیوں کو ویزے نہ ملیں۔

ایف آئی اے انٹر پول کی کارروائی، تین اشتہاری ملزمان ابو ظہبی سے گرفتار

انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں کچھ بنگلا دیشی صحافی ویزوں کے معاملے پر بول رہے تھے لیکن وہ بھی پہنچ گئے ہیں اور جنوبی افریقی صحافی کہہ رہے ہیں کہ ہم سے ایک انڈر ٹیکنگ لی گئی ہے آپ صرف کرکٹ تک محدود رہیں گے، اگر کرکٹ کے علاوہ کوئی اور چیز کور کی تو آپ کو ڈی پورٹ کر دیا جائے گا لیکن پاکستانیوں کے لیے تو بھارت کی ٹریٹمنٹ بالکل ہی حیران کن ہے۔

ان کا کہنا تھا میرے پاس تو آئی سی سی نے جو لیٹر آیا ہے وہ تو آئی سی سی نے بھیجا ہے جو بی سی سی آئی کے میڈیا منیجر نے اسلام آباد ہائی کمشنر کو بھیجا ہے لیکن چونکہ کورئیر کمپنیاں ہماری درخواستیں لینے کیلئے بھی تیار نہیں ہیں، اس حوالے سے جب آئی سی سی سے پوچھا جاتا ہے تو جواب آتا ہے کہ بات کر رہے ہیں ایک دو دن میں معاملہ حل ہو جائے گا، آج 16 ہواں روز ہو گیا آئی سی سی نے ہمیں کہا تھا آپ ویزے کے لیے اپلائی کریں لیکن اپلائی کہاں کریں کوئی ہماری درخواست لینے کو ہی تیار نہیں ہے، ابھی تک پاکستانیوں کے لیے پالیسی آنا باقی ہے۔

لاہور: باپ نے اپنے ہی 4 بچوں کو نہر میں پھینک دیا

Comments are closed.