پاکستان کے مشہور صحافی مبشر لقمان نے اپنے وی لاگ میں بھارت کے خطرناک منصوبے کو بے نقاب کیا ہے جس کے تحت بھارت نے اپنے جدید ترین انٹرکونٹیننٹل بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اس میزائل کو پاکستان سمیت چین، ترکی اور یورپ کے مختلف ممالک کے ایٹمی اثاثوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔مبشر لقمان نے وی لاگ میں اس بات پر زور دیا کہ بھارت کا یہ میزائل تجربہ پاکستان کے لیے سنگین خطرات پیدا کر رہا ہے۔ اگنی 5 میزائل کی رینج 5000 سے 8000 کلومیٹر تک ہے اور یہ جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائل ایک وقت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور بھارت نے اسے خاص طور پر پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو ہدف بنانے کے لیے تیار کیا ہے۔

مبشر لقمان نے مزید کہا کہ بھارت کے اس اقدام کے بعد پاکستان خاموش نہیں رہ سکتا اور پاکستان نے اپنی جوابی کارروائی کی تیاری شروع کر دی ہے۔ پاکستان بھی اپنے مختلف میزائل ٹیسٹ کرنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ بھارت کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ پاکستان اپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے۔وی لاگ میں مبشر لقمان نے چین کے وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان کو بھی اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران چین نے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ کسی بھی متنازعہ علاقے میں چینی اثاثوں کو نشانہ نہیں بنا سکتا۔

مبشر لقمان نے اپنے وی لاگ کے آخر میں کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے لیے فوج تیار ہے اور بھارت کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے اس میزائل تجربے پر سنجیدہ ردعمل ظاہر کیا جائے اور بھارت کی جانب سے ایٹمی اثاثوں کو نشانہ بنانے کے منصوبے کو ناکام بنایا جائے۔

اللہ پاکستان کی حفاظت کرے۔

Shares: