امریکا کی جانب سے بنگلادیشی مصنوعات پر ٹیرف میں کمی کے فیصلے پر امیر جماعت اسلامی بنگلادیش شفیق الرحمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا نے بنگلادیشی برآمدی مصنوعات پر عائد ٹیرف کو 35 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کر دیا ہے۔ اس پیشرفت پر شفیق الرحمان نے ایک بیان میں کہا کہ "الحمدا للّٰہ، یہ سب بنگلادیش کی عبوری حکومت کی مؤثر کوششوں سے ممکن ہوا ہے۔انہوں نے اس اہم تجارتی معاہدے پر عبوری حکومت کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ یہ رعایت بنگلادیشی برآمدات کے لیے عالمی منڈی میں مسابقتی مواقع پیدا کرے گی اور ملکی معیشت کو سہارا دے گی۔
واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی ممالک پر 37 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی تھی تاکہ امریکی تجارتی خسارے پر قابو پایا جا سکے، تاہم اس فیصلے کو تین ماہ کے لیے مؤخر کر کے اب یکم اگست سے نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس دوران امریکا نے پاکستان کو بھی بھارت کی نسبت زیادہ رعایت دی ہے۔
15 ہزار روپے تنخواہ والا کلرک 30 کروڑ کے اثاثوں کا مالک نکلا
ڈونلڈ ٹرمپ کا روس کے قریب دو جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کا حکم
کالا شاہ کاکو: اسلام آباد ایکسپریس کی چھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 27 مسافر زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل پر کراچی بار کا ہڑتال کا اعلان