طارق عزیز کی وفات پر وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس،نماز جنازہ کا اعلان ہو گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف ٹی وی کمپئر طارق عزیز کاانتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا
طارق عزیز کی نماز جنازہ ساڑھے 5 بجے گارڈن ٹاوَن میں ان کی رہائش گاہ پرادا کی جائے گی،
وزیراعظم عمران خان نے معروف کمپیئر طارق عزیز کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے.وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ طارق عزیز آئیکون اور ہمارے ٹی وی گیم شو کے بانی تھے،وزیراعظم عمران خان نے طارق عزیز کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور اظہارتعزیت کیا ہے
Saddened to learn of the passing of Tariq Aziz, an icon in his time and a pioneer of our TV game shows. My condolences and prayers go to his family.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 17, 2020
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معروف شاعر،اداکاراورٹی وی کمپیئرطارق عزیزکےانتقال پردکھ کااظہار کیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ طارق عزیز نے ٹی وی کمپیئرنگ کے فن میں نئی جہت متعارف کرائیں،طارق عزیز کا منفر دانداز ان کی وجہ شہرت تھا،سنتے کانوں، دیکھتی آنکھوں کو طارق عزیز کا سلام پہنچے،کہنے والی آواز خاموش ہوگئی،
انا للہ و انا الیہ راجعون،معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز وفات پا گئے