سٹیج کے معروف اداکار طارق ٹیڈی جنہوں نے سٹیج پر نئے تجربات کئے . وہ پاکستان کے واحد وہ سٹیج اداکار ہیں جنہوں پنجاب بھر کے تھیٹرز میں کام کیا . طارق ٹیڈی جگر کے عارضے میں مبتلا تھے ، ایک روز ڈرامہ کرتے ہوئے ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی تو ان کو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا اور وہاں ان کی طبیعت مزید بگڑی تو انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا. طارق ٹیڈی کی طبعیت سنبھلنے کی بجائے دن بہ دن بگڑتی جا رہی تھی ان کے ساتھی ان کی صحیتابی کی دعائیں کرنے کےلئے مداحوں سے اپیل کررہے تھے. طارق ٹیڈی خود کہتے رہے ہیں کہ مجھے کام کا جنون ہے اور میں نے زندگی کے کئی سال دن رات کام کیا وہ آج اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں. طارق ٹیڈی 12 اگست 1976کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے سوگواران میں
بیٹا جنید اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں، طارق ٹیڈی کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی۔طارق ٹیڈی کے علاج کا بیڑا پنجاب حکومت نے وزیر اعلی پرویز الہی کے حکم پر اٹھایا تھا . ان کو ہر طرح کی ٹریٹمنٹ دی جا رہی تھی اور خرچ پنجاب حکومت برداشت کررہی تھی لیکن طارق ٹیڈی کی زندگی نے ان کے ساتھ وفا نہ کی. طارق نے سٹیج ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے.