ترجمان حاضر ہوں،وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کا اجلاس بلا لیا
وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس میں کشمیر سے متعلق حکومتی بیانیہ پر بات ہوگی ،اجلاس میں وزیراعظم موجودہ صورتحال پرپارٹی ترجمانوں کو آگاہ کریں گے ،اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا.
نوجوان ہو جائیں تیار، وزیراعظم لا رہے ہیں خصوصی پروگرام
مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان
واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے ،مقبوضہ کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ ہے ،تمام تعلیمی ادارے بند ہیں، کاروباری مراکز کو تالے لگے ہوئے ہیں، انٹرنیٹ و موبائل سروس بھی بند ہے،کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں. کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار نے حریت رہنماؤں سمیت کشمیر کے سیاسی لیڈروں کو بھی گرفتار و نظر بند کر رکھا ہے. اس کے باوجود کشمیری بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، بارہمولا میں بھارتی فوج نے دو کشمیری شہید کئے، درجنوں کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے زخمی کیا گیا، ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، گھروں میں چھاپوں کے دوران کشمیری خواتین کے ساتھ بھی دست درازی کی گئی.