ابھینندن کی رہائی کسی اورصورتحال سے جوڑنا افسوسناک ، فتح کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے،ترجمان پاک فوج

0
44

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی‌ آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آج پریس کانفرنس کاون پوائنٹ ایجنڈا ہے

ڈی جی آئی ایس پی‌ آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ کل ایک ایسابیان دیاگیا جس میں حقائق کومسخ کیا گیا ،پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کومنہ کی کھانا پڑی ،دشمن نے رات کی تاریکی میں بد حواسی میں پہاڑوں پربم گرائے ،پاکستان نے اعلانیہ دن کی روشنی میں جواب دیا اللہ کی مدد سے ہمیں دشمن پرواضح فتح نصیب ہوئی ،پاکستان نے ایسا حملہ کیا انڈیا حواس باختہ ہو گیا ان کا جہاز ہم نے گرایا اور انہوں نے اپنا ہیلی-کاپٹر گرایا اسی کو خوف کہتے ہیں پاکستان کی عوام کے ساتھ ملکر پاکستان کے ہر دشمن کو شکست دیں گے.

ڈی جی آئی ایس پی‌ آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فتح کوپوری دنیا نے تسلیم کیا ، پاکستان نے امن کوموقع دیتے ہوئے ابھی نندن کورہا کرنے کا فیصلہ کیا ،پاکستان کی قیادت اورافواج ہر صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیارتھی ،منفی بیانیے کے اثرات قومی سلامتی پر ہوتے ہیں،،ابھی نندن کی رہائی کسی اورصورتحال سے جوڑنا افسوسناک ہے،ایسا بیان پاکستان کی فتح کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے،ذمہ دارانہ طور پر ابھی نندن کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا،قوم کی مدد سے پاکستان کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیارہے دشمن کے 2 جہاز گرائے، پائلٹ ابھی نندن کو گرفتارکیاگیا، اللہ کی نصرت سے ہمیں ہندوستان کے خلاف واضح فتح نصیب ہوئی،دشمن نے پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار شرو ع کررکھی ہے ، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا  ،افواج پاکستان تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، افواج پاکستان خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئےہیں،

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ یہی بیانیہ بھارت اپنی ہزیمت کو کم کرنے کیلئے استعمال کررہاہے ،پلوامہ واقعہ کے بعد26فروری2019کو بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی،افواج پاکستان کے چوکنا اوربروقت رسپانس نے دُشمن کے عزائم کوناکام بنا دیا،افواج پاکستان نے قوم کےعزم کےمطابق دشمن کوسبق سکھانے کا فیصلہ کیا،اس فیصلے میں پاکستان کی تمام سول ملٹری قیادت یکجا تھی

ڈی جی آئی ایس پی‌ آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ حالیہ بیانات پر افواج پاکستان میں شدید غصہ پایا جاتا ہے،ہم پاکستان کی خاطر سیاسی بیانات پر خاموش ہیں،محمد زبیر کی ملاقاتوں پر جو میں نے کہا وہ سچ ہے،فوج خود کو سیاسی معاملات سے دور رکھے ہوئے ہے

Leave a reply