وزیراعظم شہباز شریف سے ترک صدر رجب طیب ایردوان نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں پاکستانی شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر بھارت کے بزدلانہ حملے نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے جوکہ ناقابل قبول ہے۔رجب طیب اردوان نے شہباز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ۔ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا اور پاکستانی عوام کے ساتھ ترکیہ کی یکجہتی کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف کی ترک صدر سے گفتگو میں بھارتی میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بھارت نے بغیر ثبوت کے پہلگام واقعے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی سازش کی۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام حملے کی غیر جانبدارنہ شفاف تحقیقات کی پیشکش کا جواب نہیں دیا، بھارت نے جارحیت اور غیرذمہ دارانہ ریاستی رویے کا خطرناک راستہ اختیار کیا۔وزیراعظم کا پوری قوت سے ملکی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا اور بھارتی جارحیت کے بعد ترکیہ کی پاکستان سے یکجہتی اور حمایت کی تعریف کی۔

پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا، صدر مملکت

پاکستان نے رافیل گرا دیا،فرانس کی بھی تصدیق

بھارتی جارحیت سے 31 معصوم شہری شہید ، 57 زخمی ،ترجمان پاک فوج

Shares: