ترکی کے وزیر دفاع یاشر گوولر سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترک وزیر دفاع کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی گہرائی اور تعاون کا مظہر ہے۔ دورے کے دوران دفاعی اور سیکیورٹی امور سمیت دوطرفہ تعاون پر اہم گفتگو متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان باضابطہ مذاکرات کل ہوں گے، جبکہ ترک وزیر خارجہ بھی آج رات اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، جس کے بعد اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔
پی آئی اے کی نجکاری، 4 سرمایہ کار کمپنیاں نے پری کوالیفائی کر لیا
قومی اسمبلی کی خواتین کی 2 مخصوص نشستوں پر انتخابی شیڈول جاری
بھارتی کرکٹرکے خلاف خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج
بلوچستان: سیکیورٹی، اسمگلنگ اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر سخت اقدامات کا فیصلہ
ایران سے افغان پناہ گزینوں کی بڑے پیمانے پر واپسی جاری