سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک،متعدد لاپتا

لاپتا افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
0
66
Boat کشتی

سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک اورکشتی پر سوار متعدد افراد لاپتا ہوگئے۔

باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مچھلی کے شکار کیلئے استعمال ہونے والی کشتی سینیگال سے اسپین کے جزائر کینری کے لیے روانہ ہوئی تھی حادثے کا شکار ہونے والی کشتی سینیگال کے دارالحکومت سے 80 کلومیٹر دور ایمبور شہر سے 100 سے زائد مسافروں کو لیکر روانہ ہوئی تاہم صرف 4 کلومیٹر آگے جاکر ڈوب گئی۔

کشتی پر سوار مسافروں میں اکثریت نوجوانوں کی تھی جو بہتر مستقبل کی تلاش میں غیرقانونی طریقے سے اسپین میں داخل ہونے کے خواہشمند تھےکشتی پر سوار 100 افراد میں سے 26 ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ 4 افراد کو بچا لیا گیا ہے، لاپتا افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

قبل ازیں فرانس میں کم از کم 13 تارکین وطن منگل کو انگلش چینل عبور کرنے کی کوشش کے دوران کشتی کے پھٹنے سے مارے گئے تھے۔ بولون-سر-میر کی ماہی گیری بندرگاہ کے قریب لی پورٹل کے میئر اولیور باربرین نے کہا ’بدقسمتی سے، کشتی کا نچلا حصہ کھل گیا تھا‘۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق رواں سال برطانیہ جانے کی کوشش کے دوران کم از کم 30 تارکین وطن ہلاک یا لاپتا ہو چکے ہیں اپ ڈیٹ کیے گئے یوکے ہوم آفس کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سات دنوں میں کم از کم 2,109 تارکین وطن نے چھوٹی کشتیوں پر انگلش چینل عبور کرنے کی کوشش کی۔

اس سے قبل حالیہ دنوں میں یمن میں کشتی الٹنے سے 49 ، لیبیا میں 61، اٹلی میں 11 تارکین وطن ہلاک ہوچکے ہیں۔

Leave a reply