ترکیہ کے صوبے ازمیر کے ساحلی علاقے میں جنگلاتی آگ نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 20 گھر جل کر راکھ ہو گئے جبکہ 900 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنگل میں لگی آگ نے تیز ہواؤں کے باعث رہائشی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے آگ کے پھیلاؤ کو مزید خطرناک بنا دیا، جس کے بعد ایئرپورٹ کو بھی عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آگ کے دوران بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بزرگ شہری کو ایک گھر سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ متاثرہ علاقوں سے درجنوں افراد کو انخلا کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

ترک وزیر داخلہ نے بتایا کہ ازمیر کے پانچ اضلاع سے رات کے وقت 900 افراد کو نکالا گیا، آگ کے نتیجے میں 16 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 87 گھروں اور 45 کاروباری مراکز کو بھی خالی کرایا گیا۔ 21 رہائشی جھلسنے یا دھویں سے متاثر ہو کر زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹرز اور واٹر بمبرز طیاروں نے حصہ لیا جبکہ زمینی امدادی ٹیموں کو تیز ہواؤں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا۔

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق ترکیہ کے ساحلی علاقوں میں گرمی کی شدت اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث جنگلاتی آگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے، 15 سالہ عبد الرحمان جاں بحق

ایران میں کارروائی امن کے لیے کی، کشیدگی ناگزیر حد تک بڑھ چکی تھی: امریکی ترجمان

غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، مزید 85 فلسطینی شہید

مالی سال 25-2024: سونے کی قیمت میں 1 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ، زخمی اہلکاروں کی عیادت

Shares: