ترنول ناکہ پر دو پولیس افسران کو شہید کرنے والے دو ملزم گرفتار، تعلق کس ملک سے نکلا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ترنول ناکہ پر دو پولیس افسران کو شہید کرنے والے دو افغانی ملزمان کو پولیس مقابلہ کے بعد گرفتارکر لیا

اسلام آباد آپریشنز اورسی ٹی ڈی نے گولڑہ کے علاقہ میں ایک گھر پر مشترکہ چھاپہ مارا،چھاپے کے دوران گھر میں موجود ملزمان نے پولیس ٹیموں پر فائرنگ کردی۔ پولیس ٹیموں نے حکمت عملی سے 2 خطرناک افغانی ملزمان گرفتار کر لئے۔ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 2 ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزمان ترنول ناکہ پر دوپولیس افسران محسن ظفر اور سجاد احمد کو شہید کرنے میں ملوث ہیں۔ ملزمان گزشتہ سال آئی جے پی روڈ پر دوجوانوں صغیر حیدر،خرم شہزادکو شہید کرنے اور ایک جوان کو زخمی کرنے میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے پانچ ہینڈ گرنیڈ دو پسٹل اور بڑی مقدار میں ایمونیشن برآمد کرلیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزمان میں سجاد عرف چوچو اور نور محمد عرف نورمے شامل ہیں۔ دونوں ملزمان افغانی ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے آئی جے پی روڈ پر پولیس کے دو جوانوں کو شہید اور ایک کو زخمی کرنے سیمت جڑواں شہر میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے

پولیس کے مطابق فرارا ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقعات ہے۔

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے ڈی آئی جی آپریشنز اور انکی ٹیموں کو شاباش دی ہے، اور آئی جی نے پولیس ٹیموں کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات کا اعلان کیا

Shares: