بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 2024-25 کے ابتدائی 11 ماہ (جولائی تا مئی) کے دوران 34.9 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر پاکستان بھیجیں، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں موصول ہونے والی 27.1 ارب ڈالر کے مقابلے میں 28.8 فیصد زائد ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق صرف مئی 2025 کے مہینے میں 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، جو سالانہ بنیاد پر 13.7 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 16 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔ اپریل 2025 میں 3.18 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئی تھیں۔ مئی میں سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے آئیں، جن کی مالیت 91 کروڑ 39 لاکھ ڈالر رہی، جو اپریل کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہیں۔ متحدہ عرب امارات سے 75 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کی رقوم موصول ہوئیں، جس میں ماہانہ بنیاد پر 16 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

برطانیہ سے مئی میں 58 کروڑ 81 لاکھ ڈالر اور امریکا سے 31 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی ترسیلات پاکستان آئیں، جبکہ خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے دیگر ممالک یعنی بحرین، کویت، قطر اور عمان سے 36 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، جو اپریل کے مقابلے میں 24.5 فیصد زیادہ ہیں۔

ممبئی میں دنیا کے امیر ترین بھکاری کا انکشاف، 460 کروڑ روپے نقد برآمد

امریکا، چین تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جدہ سے پہلی حج پرواز 146 عازمین کو لے کر کراچی پہنچ گئی

برطانیہ میں فیملی ویزوں کے لیے آمدنی کی شرط میں نرمی کی سفارش

Shares: