سینیٹر فیصل واوڈا نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سابق اسپیکر اسد قیصر کے حالیہ بیان پر ردعمل دیا، کہا کہ ایکسٹیشن نہیں تسلسل جاری رہے گا، کسی کے باپ میں دم ہے تو روک کر دکھائے۔

تحریک انصاف حکومت کے سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا نے اسد قیصر کی ویڈیو اپنی ایکس پوسٹ میں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایکسٹینشن نہیں (کنٹی نیوایشن) تسلسل جاری رہے گا،اللہ کرم رکھے، کسی کے باپ میں دم ہے تو اس تسلسل کو روک کے دکھائے، پاکستان کی کامیابیوں کا یہ سفر جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے گزشتہ دنوں محمود اچکزئی اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دینا تحریک انصاف کی سب سے بڑی غلطی تھی، جس پر پی ٹی آئی قوم سے معذرت خواہ ہے، ان کی جماعت آئندہ کبھی ایسی کسی ایکسٹینشن کی حمایت نہیں کرے گی۔

پاکستان کے ٹرمپ سے بڑھتے روابط، بھارت کی تشویش میں اضافہ

اسد قیصر نے ملک کے طرزِ حکمرانی کو غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک عملاً مارشل لا کے تحت چل رہا ہے اور فیصلے ذاتی پسند وناپسند کی بنیاد پر ہو رہے ہیں، ملک کو اس موجودہ ہائبرڈ نظام کے تحت نہیں چلایا جاسکتا۔

محموداچکزئی نے کہا تھا کہ مدتِ ملازمت میں توسیع کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کر دینے چاہئیں۔

باجوڑ: گرینڈ جرگے کا دہشت گردوں کو پناہ نہ دینے کا اعلان

Shares: