مزید دیکھیں

مقبول

ہم ہمیشہ اپنی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں،زرتاج گل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج...

عشرت العباد کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے...

تونسہ : پبلک ہیلتھ انجیئرنگ کاکمال ،سیوریج نکاسی نالے کے بیچ آنے والا کھبا نہ ہٹایا گیا

تونسہ شریف ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار عمران لنڈ)پبلک ہیلتھ انجیئرنگ کاکمال ،سیوریج نکاسی نالے کے بیچ آنے والا کھبانہ ہٹایا گیا
تفصیل کے مطابق منگروٹھہ چونگی سے پناہ گاہ تونسہ تک سیوریج بارش کے پانی کی نکاسی کے لیئے نالے کی تعمیر کی تعمیر کی جارہی ہے جس کیلئے قبرستان کی دیوار بھی گرادی لیکن نالے کے بیچ آنے والے سٹریٹ لائٹ پول کو ہٹایا گیا ہے اور نہ اس کھبے کی وجہ سے نالے کوکوئی تھوڑا ساخم یا موڑدیاگیا ہے ،اگر اس پول کی جگہ پر نالے کوتھوڑا ایک سائیڈ کی طرف خم دیکر نہ موڑاگیا تو جب یہ نالامکمل ہوگیااوراس سیوریج کاپانی چھوڑاگیا تواس کھبے والی جگہ پر رکاوٹ کی وجہ سے سیوریج کی نکاسی رک جائے گی اور سیوریج بند ہونے کی وجہ سے گندہ پانی قبرستان یا پھر روڈ پر ٹھاٹھیں مارے گا، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر تونسہ اور اسسٹنٹ کمشنر تونسہ سے مطالبہ کیا ہے اس نالے کی تعمیر میں آنے والے نقائص کو فوری دورکیاجائے.

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں