تونسہ پریس کلب عہدیداران کا اجلاس۔ کسٹم حکام کے ہاتھوں صحافی بخت محمد کھوسہ کی گرفتاری کی شدید مذمت

تونسہ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار) تونسہ پریس کلب عہدیداران کا اجلاس۔ کسٹم حکام کے ہاتھوں صحافی بخت محمد کھوسہ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت ۔ وزیراعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیل کے مطابق تونسہ پریس کلب کا اجلاس زیر صدارت عظمت فاروق بزدار ہوا جس میں عہدے داران و ممبران نے شرکت کی ۔اجلاس میں صدر پریس کلب ڈیرہ غازی خان بخت محمد کھوسہ کی کسٹم حکام کے ہاتھوں اپنے دفتر بلا کر جھوٹے اور فرضی مقدمے میں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ صدر پریس کلب عظمت فاروق بزدار، جنرل سکریٹری مزمل قریشی اور عہدیداران سہیل شہزاد گاڈی، منصور ملک ، ڈاکٹر اطہر، سومرو، عبدالسلام بزدار۔خلیفہ محمد حسن۔ عمران گاڈی، خلیفہ محمد حسن، یاسر حیدرانی ، ودیگر نے کہا کہ پاکستان صحافیوں کے لئے خطرناک ملک بنتا جارہا ہے۔ سچ لکھنے پر اب صحافیوں کو قتل کرنا ،جھوٹے مقدمات میں پھنسانا معمول بن گیا ہے۔ عالمی سطح بھی پاکستان کو صحافیوں کے لئے خطر ناک ترین ملک قرار دیا گیا ہے صحافیوں کے لئے بنائے قانون صرف کتابوں میں موجود ہیں۔ کسٹم حکام ڈی جی خان میں بھتہ خوری میں ملوث ہیں ۔بخت محمد کھوسہ کیجانب سے آئینہ دکھانے پر انہیں اپنے دفتر بلا کر جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے فوری نوثس لیکر بخت محمد کھوسہ کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کرپٹ کسٹم حکام کے خلاف کاروائی اور انکوائری کا مطالبہ کیا اور کہا جبتک بخت کھوسہ کو رہا نہیں کیا جاتا ۔ روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کیا جائیگا

Comments are closed.