تونسہ : سود خورکےایما پرایس ایچ او تھانہ ریتڑہ نے 2 بے گناہ نوجوان جھوٹے مقدمہ میں قید کردیا ،بوڑھے والد کی تذلیل

تونسہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار )سود خورکےایما پرایس ایچ او تھانہ ریتڑہ نے 2 بے گناہ نوجوان جھوٹے مقدمہ میں قید کردیا ،بوڑھے والد کی تذلیل
تفصیل کے مطابق ضلع ڈیرہ غازیخان کی تحصیل تونسہ کے تھانہ ریتڑہ کے ایس ایچ او عمران خالد نے ظلم کی انتہا کردی یہ بات بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ہیومن راٹس ایکٹیویسٹ اور حلقہ پی پی 286 کے امیدوار ذوالفقار بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،انھوں نے کہا کہ ریتڑہ کے ایک غریب کھوسہ خاندان کے دو بھائیوں عبدالمجید اور سانول کو بغیر کسی جرم کے حق نواز میرانی نامی ایک سود خور کو خوش کرنے کےلئے ایک جھوٹی اور بے بنیاد درخواست پر ایک ہفتہ قبل گھر سے اٹھایا اور حوالات میں بند کرکے دونوں بھائیوں کو نہ صرف 7 دن تک حبس بے جا میں رکھا بلکہ ان دونوں بھائیوں پر بہیمانہ تشدد کیا، حتیٰ کہ ان کے بوڑھے والد کو اپنے بیٹوں کو کھانا دینے کی اجازت نہیں دی بلکہ اس بزرگ کو غلیظ گالیاں دی گئیں، ذوالفقار بلوچ نے ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ کی اس غنڈہ گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او عمران خالد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے ،انھوں نے آر پی او ڈیرہ اور ڈی پی او ڈیرہ سے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او کی ایک غریب اور مظلوم خاندان سے ظلم و زیادتی اور اپنے اختیارات سے تجاوز کا نوٹس لیں اور اس افسوسناک کارروائی کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور جرم ثابت ہونے پر ایس ایچ او کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ ذوالفقار بلوچ نے کہا کہ واضع رہے کہ 25 اپریل کو عبدالمجید اور سانول کو گھر سے اٹھایا گیا اور جھوٹی ایف آئی آر 28 اپریل کو چاک کی گئی جبکہ چالان 2 مئی کو پیش کیا گیا۔

Leave a reply