مزید دیکھیں

مقبول

حافظ آباد: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا ریڈ، افسر رشوت لیتے گرفتار

حافظ آباد(خبرنگارشمائلہ) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا ریڈ، افسر رشوت...

صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی: جوڈیشل مجسثریٹ ایسٹ کی عدالت نے صحافی فرحان...

ایف آئی اے کو ملزم ارمغان سے جیل میں تفتیش کی اجازت

کراچی: کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی...

نلکا اڈہ،پنجند پل کی خستہ حالی، حکام کی آنکھیں بند، کیا کسی بڑے حادثہ کاانتظار ہے؟

اوچ شریف(باغی ٹی وی،نامہ نگارحبیب خان)قومی شاہراہ پر واقع...

تونسہ:جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک ہلاک، باقی فرار

تونسہ (باغی ٹی وی) پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، تاہم پولیس کی مستعدی اور جوابی کارروائی کے باعث دہشت گرد پسپا ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے جھنگی میں پیش آیا، جہاں 20 سے 25 دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر اچانک حملہ کر دیا۔ دہشت گردوں نے جدید خودکار ہتھیاروں اور راکٹ لانچروں کا استعمال کرتے ہوئے مختلف اطراف سے حملہ کیا۔ یہ حملہ رات کی تاریکی میں کیا گیا تاکہ پولیس کو حیرت میں ڈال کر بھاری نقصان پہنچایا جا سکے۔

چیک پوسٹ پر موجود پنجاب پولیس کے مستعد اہلکاروں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اور دہشت گردوں کے حملے کا بھرپور جواب دیا۔ پولیس نے تھرمل کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا پتہ لگا کر ان پر جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دہشت گرد پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔

پولیس کی موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ باقی دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اس حملے میں کسی بھی اہلکار کو جانی نقصان نہیں پہنچا۔

یہ حملہ رواں ماہ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کا آٹھواں حملہ تھا۔ جھنگی پولیس چیک پوسٹ کو پہلے ہی پنجاب حکومت کی جانب سے مزید محفوظ بنایا جا چکا تھا، جہاں اضافی نفری، جدید آلات اور ہتھیار فراہم کیے گئے تھے۔

آر پی او ڈیرہ غازی خان سجاد حسن خان اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی موقع پر پہنچے اور پولیس اہلکاروں کا حوصلہ بڑھایا۔ مفرور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی شروع کر دی ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے جوان ملک و قوم کے دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور کسی بھی قیمت پر دہشت گردوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں