قصور
شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایکسائیز ٹیکسز بروقت جمع کروائیں ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ایکسائز عملہ کو خوش اخلاقی سے پیش آنے کی تلقین کر رکھی ہے
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن اسلم بھٹی نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصورکے آفیسر و ٹیم نے رواں سال دوہزار بیس میں چوبیس کروڑ ہدف میں سے تیرہ کروڑ تیہتر لاکھ روپے کی ٹیکس نادہندگان سے 57”فیصد ریکوری حاصل کرکے گورنمنٹ کے خزانے میں جمع کروادی ہے۔ اسی طرح علی اسداللہ موٹر برانچ انسپکٹر نے ٹوکن وٹیکس وغیرہ کی مد میں ہدف 28900000 میں سے 24700000روپے وصول کرکے 85/نمبر حاصل کیے جو کہ سابقہ سال سے پچتر فیصد زائد ہے۔ مزید سی ٹی او صاحبان نے مزید کام کو تیز کرنے اور 100نمبر پر کام کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر انہوں نے قصور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے آفیسران کو شاباش بھی دی اور عملہ کو ہدائیت کی کہ عوامی سماجی حلقوں کے عہدیدارن سے اچھے برتاؤ اور انہیں ایکسائز کے ٹیکسز کو بروقت جمع کروانے کی بریفننگ دیں اور اخلاق سے پیش آئیں کیونکہ عوام اور ادارے کے درمیان اچھے تعلقات ہی ملک و قوم کے مفاد میں ہیں کیونکہ ٹیکسز کی ادائیگی سے ہی ملک خوشحال ہوگا۔

ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت ایکشن
Shares: