اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہمارے لوگوں کو ووٹ ڈالنے اور گنتی میں روکا جا سکتا ہے-

باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ الیکشن کے بائیکاٹ کے حوالے سے افواہیں چل رہی ہیں، ہم نے بائیکاٹ کا اعلان نہیں کیا میری الیکشن سے بائیکاٹ کے حوالے سے راجہ بشارت سے بات نہیں ہوئی ، وہ دستبرار نہیں ہوں گے، یہ جمہوری عمل ہے اور اس میں حصہ ڈالنا ہر پاکستانی کا حق ہے ، اس طرح کے بیان سے الیکشن سے دستبرداری نہیں ہوتی، یہ پارٹی کی ٹکٹ اور سیٹ ہوتی ہے ،امیدوار کے ساتھ پارٹی کی باقاعدہ سپورٹ ہوتی ہے ، کوئی امیدوار ایسے نہیں کر سکتا ، الیکشن کے بائیکاٹ کی نہ کوئی بات ہوئی ہے اور نہ ہی ایسا فیصلہ ہوا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کل ہمارے لوگوں کو ووٹ ڈالنے اور گنتی میں روکا جا سکتا ہے اور کل انٹرنیٹ بند کیا جا سکتا ہے ، ہماری الیکشن کمیشن سے گزارش ہے کہ اس طرح کی افواہوں کو روکے،میرے حلقے میں بھی پریذائیڈنگ افسران کو تبدیل کیا گیا ، ہم الیکشن کمیشن کو کہتے آئے ہیں مگر وہ سنتا ہی نہیں ،کبھی کبھی توقعات سے برعکس بھی نتائج آ جاتے ہیں ، الیکشن صاف و شفاف ہوئے توہم عوام کا ہر فیصلہ قبول کریں گے اور کل کے الیکشن کے عمل کو پوری دنیا دیکھے گی-

Shares: