دنیا کے طویل القامت افراد میں سے ایک 55 سالہ نصیر سومرو طویل علالت کے بعد شکارپور میں انتقال کرگئے۔
باغی ٹی وی کے مطابق 7 فٹ 9 انچ طویل نصیر سومرو کی نماز جنازہ شکار پور میں آج(منگل)کو صبح ادا کی جائے گی۔ وہ کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔انھیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا جس کے لیے وہ متعدد بار مختلف اسپتالوں میں داخل بھی ہوئے تھے۔
انھیں کراچی بھی لایا گیا تھا۔
گزشتہ برس بھی نصیر سومرو کو کراچی لایا گیا تھا اور وہ نجی اسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔ صحت بہتر ہونے پر وہ آبائی علاقے روانہ ہوگئے تھے۔تاہم چند ماہ سے ان کی مزید خراب ہوگئی تھی ان کا علاج کیا جا رہا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔دراز قد ہونے کے باعث پوری دنیا میں نصیر سومرو نے پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔ جس پر کو حکومت نے انھیں قومی ائیرلائن میں ملازمت بھی دی تھی۔
ٹرمپ کی ایران کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں کیلئے باعزت روزگار کااعلان
مراکش کشتی حادثہ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار