فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کر دی ہے۔

ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب ٹیکس ریٹرن 15 اکتوبر تک جمع کروائے جا سکیں گے۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور عوام کی درخواست پر کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 40 لاکھ سے زائد افراد اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کروا چکے ہیں۔اس سے قبل ایف بی آر نے واضح کیا تھا کہ تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، تاہم نئی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گزار نئے متعارف کردہ سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم کے ذریعے آسانی سے ریٹرن فائل کر سکتے ہیں۔ مقررہ تاریخ تک ریٹرن جمع نہ کروانے والوں کو لیٹ فائلر تصور کیا جائے گا اور ان پر قانون کے مطابق جرمانے عائد ہوں گے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیکس گزار واجب الادا ٹیکس ادا کرکے 15 دن کی یہ توسیع حاصل کر سکتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے معین ریاض قریشی نامزد

لاہور میں شہری سے رشوت لینے والے 4 ڈولفن اہلکار برطرف

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دیں

سندھ حکومت کا این جی اوز کو مقامی افراد کو ملازمت دینے کی ہدایت

Shares: