طیارہ حادثہ، پاک فوج، نیوی، فضائیہ سمیت دیگر ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثے کے بعد پاک فوج، پاک فضائیہ، پاک نیوی بھی میدان میں آ گئیں اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی آئی اے طیارے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے متاثرہ خاندانوں سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ سول انتظامیہ کی ریسیکو اور ریلیف آپریشن میں بھرپور مدد کی جائے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور رینجرز کے دستے امدادی کاموں کیلئے پہنچ گئے، پاک فوج کے دستے سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں، آرمی کی کوئیک رسپانس فورس موقع پر پہنچی ہے، پاک فوج، رینجرز، انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
پاک فضائیہ کے فائرفائٹرز آگ بجھانے اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے،پاک فضائیہ کا ہیلی کاپٹر علاقے کا فضائی معائنہ بھی کررہا ہے،
نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے طیارہ کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہارکیا ہے، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے چار فائر ٹینڈرز اور امدادی ٹیم دیگر اداروں کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے پاک بحریہ کی فیلڈ کمانڈز کو امدادی کاموں میں انتظامہ کی معاونت کی ہدایت کی ہے
سماجی رہنما انصار برنی موقع پر موجود ہیں ۔ پی آئ اے کا طیارہ کراچی ائیر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ۔ عوام سے رش نہ لگانے اور راستہ میں سڑکوں پر پارکنگ کرکے راستہ نہ روکنے کی اپیل ایمبولینسوں اور امدادی سرگرمیوں میں بہت مشکلات کا سامنا ہورہا ہے ۔
انصار برنی موقع پر موجود ہیں ۔ پی آئ اے کا طیارہ کراچی ائیر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ۔ عوام سے رش نہ لگانے اور راستہ میں سڑکوں پر پارکنگ کرکے راستہ نہ روکنے کی اپیل ایمبولینسوں اور امدادی سرگرمیوں میں بہت مشکلات کا سامنا ہورہا ہے ۔ pic.twitter.com/SeZWSASGev
— Ansar Burney (@AnsarBurney) May 22, 2020
طیارہ حادثہ کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری پاک فوج رینجرز پولیس ، الخدمت ، ایدھی ، چھیپا کے رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں
طیارہ حادثہ کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری پاک فوج رینجرز پولیس ، الخدمت ، ایدھی ، چھیپا کے رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف
#planecrash pic.twitter.com/Vg72haTMdc— Muhammad Haroon Rajput 🇵🇰 (@M_Haroonrajput) May 22, 2020
زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا ہے پاک فوج کے جوانوں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ،تنگ گلیوں کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے
پی آئی اے طیارہ حادثہ، 5 لاشیں نکال لی گئیں،پاک فوج بھی امدادی کاموں میں ًمصروف
پی آئی اے طیارہ حادثہ،سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا اظہار افسوس، فوری کراچی روانہ
طیارہ حادثہ، وزیراعظم کا اظہار افسوس ،تحقیقات کا حکم
طیارہ حادثہ، سینئر صحافی انصار نقوی،بینک آف پنجاب کے صدر بھی سوار تھے
طیارہ حادثہ،وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس،پنجاب کے صوبائی سیکرٹری بھی تھے سوار
طیارہ حادثہ، سوار مسافروں کی لسٹ سامنے آ گئی، 9 بچے بھی تھی سوار
طیارہ حادثہ، بینک آف پنجاب کے صدر زخمی، ہسپتال منتقل
کراچی ایئر پورٹ کے قریب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا طیارہ گر گیا، جہاز میں عملے سمیت 107 لوگ سوار تھے، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پپی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 8303 کو حادثہ ماڈل کالونی کے علاقے میں پیش آیا، سول ایوی ایشن کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، کورونا کے باعث مسافروں کی تعداد زیادہ نہیں تھی