طیارہ رن وے پرپھسلنے سے 2 حصوں میں تقسیم،52 مسافر زخمی

0
42

طیارہ رن وے پرپھسلنے سے 2 حصوں میں تقسیم،52 مسافر زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے شہر استنبول کے صبیحہ گوکچین ایئر پورٹ پرطیارہ رن وے پر پھسل گیا،طیارہ رن وے پر پھسلنے کے بعد 2حصوں میں تقسیم ہوگیا

خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے میں 177مسافر سوار تھے،طیارہ پھسلنے سے دو حصوں میں تقسیم ہوا، طیارے میں سوار مسافروں میں سے 12 افراد زخمی ہو گئے، طیارہ پھسلنے کی اطلاع پر ایئر پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، مسافروں کو جہاز سے باہر نکالا گیا، بعد ازاں ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،

طیارہ پھسلنے کی وجوہات تاحال سامنے نہ آ سکیں لیکن اس حوالہ سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،طیارہ از میر سے آرہا تھا،طیارے کو رن وے پر پھسلنے کے بعد آگ لگ گئی تھی لیکن اس پر جلد قابو پا لیا گیا ہے۔

یہ طیارہ پیگاجس ائیرلائنز کا ملکیتی ہے اور یہ ازمیر شہر سے استنبول آیا تھا۔ واقعے کے بعد ایئر پورٹ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے اورآنے والے دیگر پروازوں کا رُخ استنبول کے مرکزی ایئر پورٹ کی جانب کر دیا گیا ہے،۔

Leave a reply