پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کی پریکٹس،تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے ،مصباح الحق

0
37

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کی پریکٹس،تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے ،مصباح الحق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ دوسرے میچ میں اچھی تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے،

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی وکٹ اور موسم مختلف ہوتا ہے ،فائنل الیون کی منصوبہ بندی میچ سے قبل کریں گے،مجھے ہٹائے جانے کی خبروں پر فوکس نہیں،توجہ کرکٹ اور آئندہ میچ پر ہے ،

مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ تبریز شمسی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں،پچ کو دیکھتے ہوئے اگر ضرورت پڑی تو راولپنڈی ٹیسٹ میں تبدیلی کریں گئے فائنل الیون کا فیصلہ آخری دن کریں گئے

یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 4فروری سے راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں نے 3 گھنٹے طویل پریکٹس سیشن کیا ،دونوں ٹیموں نے دوسرےٹیسٹ سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپورپریکٹس کی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اسلام آباد پہنچ گئیں

Leave a reply