بھارتی شہر احمد آباد میں پیش آنے والے افسوسناک طیارہ حادثے کے بعد ایک بلیک باکس برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
بھارتی وزیر برائے سول ایوی ایشن نے حادثے کی باضابطہ تحقیقات کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔وزیر کا کہنا تھا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کر رہا ہے، اور حکومت نے ماہرین پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے تاکہ وجوہات کا گہرائی سے جائزہ لیا جا سکے۔
واضح رہے کہ ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک مسافر طیارہ لندن کے لیے روانگی کے فوری بعد حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ طیارہ ایک ڈاکٹروں کے ہاسٹل کی عمارت پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 241 میں سے 240 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔
طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 افراد سوار تھے، جن میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین، 7 پرتگالی اور 11 بچے شامل تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جس ہاسٹل پر طیارہ گرا، اس میں 3 ڈاکٹر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 45 زخمی ہوئے۔حادثے کے بعد متعلقہ ایئر لائن نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو فی کس ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل:کمنز کی شاندار بولنگ، آسٹریلیا کو 218 رنز کی برتری
احمد آباد طیارہ حادثہ: ہلاک افراد کے اہل خانہ کیلئے ایک کروڑ روپے فی کس معاوضے کا اعلان
وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن پر تبادلہ خیال
قاہرہ میں غزہ مارچ سے قبل 200 سے زائد فلسطین حامی کارکن گرفتار
بھارت نے پاک سرحد کے جنوبی حصے میں فضائی مشق کیلئے ایک روزہ فضائی حدود مخصوص کر دی