احمد آباد میں پیش آنے والے افسوسناک طیارہ حادثے کے بعد بھارتی ایئرلائن کی مالک کمپنی نے ہلاک افراد کے لواحقین کے لیے معاوضے کا اعلان کر دیا۔
کمپنی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ہر فرد کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔یاد رہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں لندن جانے والی پرواز اڑان کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہو گئی۔ طیارہ رہائشی علاقے میں واقع ڈاکٹروں کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوا، جس میں سوار تمام 241 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
حادثے کے نتیجے میں ہاسٹل میں موجود 3 ڈاکٹر بھی ہلاک ہو گئے، جبکہ 45 ڈاکٹر زخمی ہوئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار طیارے میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین، 7 پرتگالی شہری اور 11 بچے سوار تھے۔
وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن پر تبادلہ خیال
قاہرہ میں غزہ مارچ سے قبل 200 سے زائد فلسطین حامی کارکن گرفتار
بھارت نے پاک سرحد کے جنوبی حصے میں فضائی مشق کیلئے ایک روزہ فضائی حدود مخصوص کر دی
اڈیالہ جیل میں قیدی سے بدفعلی اور قتل، 4 مجرموں کو دو، دو بار سزائے موت کا حکم