اٹلی کے صوبے بریسیا میں ایک چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے۔
اطالوی میڈیا کے مطابق طیارہ گرنے کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ ہائی وے پر موجود متعدد گاڑیاں بھی طیارے کی زد میں آ گئیں۔ تاہم خوش قسمتی سے متاثرہ گاڑیوں میں سوار افراد محفوظ رہے۔حکام کے مطابق حادثے کی اصل وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، البتہ متعلقہ اداروں نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ہائی وے کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔
واقعے نے مقامی شہریوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے، جبکہ حکام نے فضائی حادثات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات پر نظرثانی کا عندیہ دیا ہے۔
استنبول میں روس یوکرین مذاکرات شروع، جنگ بندی کی امید
اسلام آباد احتجاج کیس: عارف علوی، گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
اے سی سی اجلاس: بھارتی کرکٹ بورڈ آن لائن شرکت پر راضی