بنگلا دیش میں فضائیہ کا تربیتی طیارہ ہائی اسکول کے کیمپس پر گرنے کے المناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 31 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 165 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 25 بچے اور طیارے کا پائلٹ بھی شامل ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد فنی خرابی کا شکار ہوا اور ہائی اسکول کے احاطے میں جا گرا۔بنگلا دیشی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی کہ طیارے نے معمول کے مطابق پرواز بھری تھی لیکن اڑان کے چند لمحوں بعد ہی تکنیکی مسئلہ سامنے آیا۔ پائلٹ نے آبادی سے دور لے جانے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکا۔
ترجمان کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جو جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا، زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ اسکول کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ حکام نے غم زدہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے اور واقعے کو قومی سانحہ قرار دیا ہے۔
200 یونٹ کے بعد 6 ماہ تک زائد بل ، نظرثانی کا عندیہ
بنگلادیش کی پاکستان کو 8 رنز سے شکست ، سیریز اپنے نام کرلی