زرعی ترقیاتی بینک کے 112 نائب صدور کی تنزلی کیس پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک کے 112 نائب صدور کی تنزلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بینک کے نئے بورڈ کو 3 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ بورڈ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں افسران سے متعلق پالیسی فیصلہ کرے،تین ماہ میں فیصلہ نہ کرنے پر افسران کی ترقی کا نوٹیفکیشن غیرموثر ہو جائے گا،نوٹیفکیشن غیرموثر ہو جانے پر عہدوں پر پرانے رولز کے تحت دوبارہ بھرتیاں کرنی ہونگی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ عدالتی فیصلہ بینک کے نئے بورڈ کے سامنے رکھا جائے،زرعی ترقیاتی بینک کا بورڈ تین سال تک تشکیل نہ دیا جا سکا،وفاقی حکومت کی بورڈ کی تشکیل میں ناکامی سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل میں تاخیر کا باعث بنی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر وفاقی حکومت نے 30 دسمبر 2020 کو بورڈ تشکیل دیا،نائب صدور کی تنزلیوں کا فیصلہ بینک کے صدر نے کیا، بینک کے صدر کے پاس پالیسی فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں تھا،بینک کا بورڈ موجود ہی نہیں، یہ اہم حقیقت سپریم کورٹ سے چھپائی گئی، بینک کا بورڈ موجود نہ ہوتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہو سکتا تھاچیف جسٹس اطہر من اللہ نے 16 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا

Leave a reply