لاہور: نازیبا ویڈیوز اور تصویریں بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

0
100
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی تنخواہ تاحکم ثانی بند کرنے کا عدالتی حکم

لاہور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نےکارروائی کرتے ہوئے نازیبا ویڈیوز اور تصویریں بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا-

باغی ٹی وی : ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم حمزہ طلعت لڑکیوں سے دوستی کر کے ان کی نازیبا ویڈیوز اور تصویریں بناتا تھا، ایک متاثرہ لڑکی کی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔

لیڈی کانسٹیبل کو موبائل پر بھیجی گئیں فحش ویڈیوز، مقدمہ درج

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے دوبھائی بھی متاثرہ لڑکی کو بلیک میل کرتے رہے،گرفتارملزم کے بھائیوں حسین طلعت اور حسن طلعت کی تلاش جاری ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق تینوں ملزمان نےمتاثرہ لڑکی کی تصویریں اورویڈیوز سوشل میڈیا میں وائرل کی تھیں۔

قبل ازیں اوکاڑہ میں لیڈی کانسٹیبل کو فحش ویڈیوز کلپس سینڈ کرنے پر ڈی پی او اوکاڑہ کیپٹن ر محمد فرقان بلال نے نوٹس لے لیا،تھانہ صدر اوکاڑہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیڈی کانسٹیبل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا –

14 سالہ زینب کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے قتل کرنیوالا سفاک پلمبر گرفتار

لیڈی کانسٹیبل کی جانب سے کہا گیا کہ ملزم مدثر ضیاء اپنے مختلف نمبروں سے فحش ویڈیوز کلپس سینڈ کرتا تھا۔لیڈی کانسٹیبل کی جانب سے اپنی دوست دوسری لیڈیز کانسٹیبل کو بتایا تو معلوم ہوا وہ ان کو بھی حراساں کرتا اور ویڈیوز کلپس سینڈ کرتاہے۔

ملزم مدثر ضیاء رینالہ خورد کا رہائشی ہے جس نے کال پر پوچھنے پر فحش ویڈیوز کلپس بھیجنے کا اعتراف کیا،لیڈیز کانسٹیبل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی ،

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرقان بلال نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے .پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے بہت جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Leave a reply