پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم، ون ڈے کپتان محمد رضوان اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ٹی 20 سیریز کے لیے آرام دیے جانے کا امکان ہے۔

بابر، رضوان اور شاہین صرف ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ انہیں ٹی 20 اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق، فاسٹ باؤلر حارث رؤف ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں اور بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے، جبکہ نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر انجری سے مکمل صحتیاب ہو کر سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی آئندہ 24 گھنٹوں میں دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے ٹی 20 اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کرے گی۔یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز 20، 22 اور 24 جولائی کو شیرِ بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلی جائے گی۔اس کے بعد قومی اسکواڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے پہلے امریکا اور پھر کیریبیئن ملک روانہ ہوگا۔

اسرائیل نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی،ایرانی صدر

کراچی: نوبیاہتا لڑکی مبینہ جنسی تشدد کے بعد کوما میں، شوہر گرفتار

لندن بم دھماکوں کے 20 سال مکمل، سینٹ پال کیتھڈرل میں دعائیہ تقریب

جنوبی افریقہ کی اننگز ڈیکلیئر، برائن لارا کا 400 رنز کا ریکارڈ بچ گیا

Shares: