قصور
پی ای ٹی ٹیچر طاہر امین کو معطل کرنے کی اصل وجہ سامنے آ گئی، مار کھانے والے بچے نے کہا کہ یہ ٹیچر حرامی ہے جس پر دکھ میں طاہر امین نے طالب علم کو چار سٹکس ماری تھیں ،بچے کے والدین نے صلح کر لی مگر مخالف اساتذہ نے فائدہ اٹھایا
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے شہر کنگن پور کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں تعینات پی ای ٹی ٹیچر طاہر امین کو معطل کیا گیا ہے جس کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے وجہ عناد سکول کے آخری پیریڈ میں یہ بنی کہ ایک طالب علم نے پی ای ٹی ٹیچر طاہر امین کو کہا کہ میں اسے حرامی سمجھتا ہوں یہ بات طالب علموں نے ٹیچر کو بتائی جس پر ٹیچر طاہر امین نے طالب علم کو چار سٹکس ماریں اس سے اگلے دن طالب علم کے باپ نے تھانہ میں درخواست دے دی جس پر معززین علاقہ نے طاہر امین اور طالب علم کے والد کے مابین صلح کروا دی مگر اس سے قبل ہی طاہر امین کے مخالف سکول ٹیچروں نے سٹیزن پورٹل پر ساری صورتحال شکایت کر دی تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے محکمے نے اسے معطل کر دیا چونکہ طالب علم اور پی ای ٹی ٹیچر طاہر امین کے مابین راضی نامہ محکمے تک نہیں پہنچا اس لئے محکمے نے اسے معطل کیا ہے جبکہ واقعے کے چشم دید گواہ طالب علم بھی موجود ہیں جو طالب علم اور پی ای ٹی ٹیچر کے علاوہ دوسرے ٹیچرز کا طاہر امین کیساتھ آپسی تنازعہ جانتے ہیں

Shares: