ٹیچر نے صحافی کو بدنام و بلیک میل کرنا شروع کر دیا

قصور کے نواحی شہر کھڈیاں خاص میں ایک نفسیاتی مریض سرکاری ٹیچر نوید اکرم جوئیہ نے میڈیا کی طاقت کا اندازہ لگانے کے لئے سوشل میڈیا پر صحافی کے فوت ہو جانے کی مہم شروع کر دی۔فون پر میڈیا کی طاقت آزمائی کے لئے دھمکیاں دینا بھی شروع کردیں

تفصیلات کے مطابق صحافی رفاقت علی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قصور کے نواحی شہر کھڈیاں خاص میں ایک نفسیاتی مریض سرکاری ٹیچر نوید اکرم جوئیہ نے ٹوڈے فاسٹ نیوز کے سی ای او حافظ رفاقت کو بلیک میل ۔بدنام اور مردہ ظاہر کرنا شروع کر دیا ۔ نفسیاتی زہنی مریض سرکاری ٹیچر نے صحافی حافظ رفاقت کی سوتے میں ایک پکچر لے کر اس پر اعلان فوتگی لگا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا اور بہت سے واٹس ایپ گروپوں اور پیجز پر وائرل کرنے کے بعد دھمکیاں لگانا شروع کر دیں کہ میڈیا میں اگر کوئی طاقت ہے تو روک کے دکھائے۔ اہل علاقہ نے اس نفسیاتی مریض سرکاری ٹیچر کو سمجھایا کے ایسے کاموں سے باز آجائیں مگر اخلاقی طور پر کم ظرف سرکاری ٹیچر ٹس سے مس نہ ہوا خبر وائرل ہونے پر ٹوڈے فاسٹ نیوز کے سی ای او حافظ رفاقت اور ان کے گھر والے عزیز و اقارب کے فوتیدگی کے فون سن سن کر تنگ آ چکے ہیں انہوں نے ڈی پی او قصور اور آئی جی پنجاب انعام غنی سے اس سرکاری ٹیچر کے خلاف سخت ایکشن لینے اور زہنی ملاحظہ کروانے اور جھوٹے پروپگنڈے سے فوت ظاہر کرنے پر سخت سے سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply