بابر اعظم کا ٹیم کیلئے سوشل میڈیا پر پیغام

محمد رضوان اور عبد اللہ شفیق نے خطرناک بولنگ کے بعد جیت کی بنیاد رکھی
0
109
Cricket

حیدر آباد،دکن: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے-

باغی ٹی وی: گزشتہ روز راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں سری لنکا کیخلاف پاکستان نے ریکارڈ ساز جیت درج کی تھی، اس میچ میں آئی لینڈرز نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، کوشال مینڈس 122 اور سمارا وکرما 108 رنز بناکر نمایاں رہےہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کےنقصان پر 49 ویں اوور میں 345 رنز کا پہاڑ جیسا ٹارگٹ حاصل کرلیا، عبداللہ شفیق نے 113 جبکہ محمد رضوان 131 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

حیدرآباد،دکن:بابر اعظم نے گراؤنڈ سٹاف کو اپنی شرٹ تحفے میں دیدی

پاکستانی بیٹنگ کی خاص بات ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عبد اللہ شفیق اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی شاندار سنچریاں تھیں جن کی بدولت گرین شرٹس نے اتنا بڑا ہدف کامیابی سے حاصل کیا اور محمد رضوان کو شاندار بلے بازی کا میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا، پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 345 رنز کا ہدف صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے ورلڈکپ کی 48 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل 10 گیندوں قبل حاصل کر لیا۔

عبد اللہ شفیق اور محمد رضوان نے کونسے ریکارڈ توڑے

https://x.com/babarazam258/status/1711819818025058790?s=20
میچ کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ میرے لڑکوں کی کمر پر تھپکی جو کبھی بھی نا نہیں کہتے، محمد رضوان اور عبد اللہ شفیق نے خطرناک بولنگ کے بعد جیت کی بنیاد رکھی۔

عبداللہ شفیق بھارت میں ورلڈ کپ کے دوران سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

Leave a reply