قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بھارت روانہ

team worldcup

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ ۲۰۲۳ میں شرکت کے لئے بھارت روانہ ہو گئی ہے

پاکستانی ٹیم لاہور ایئر پورٹ سے روانہ ہوئی،پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی بھارت جائیگی،دبئی میں قیام کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم آج شب آٹھ بجے بھارتی حیدرآباد میں پہنچے گی،قومی ٹیم 29 ستمبر کو اپنا پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف حیدرآباد میں ہی شیڈول ہے جبکہ ٹیم ورلڈ کپ میں 6 اکتوبر سے نیدرلینڈز کے خلاف میدان میں اترے گی

کپتان بابر نے بھارت روانگی سے پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  ٹاپ فور ہمارے لیے ایک چھوٹا گول ہے، ہم فاتح کے طور پر سامنے آنا چاہتے ہیں،  ہمارے پاس اتنا وقت نہیں تھا کہ ہم ورلڈ کپ سے پہلے کیمپ لگا سکیں کیونکہ ہم بہت طویل عرصے سے مسلسل کھیل رہے تھے۔ ہم کھلاڑیوں کو ایک وقفہ دینا چاہتے تھے تاکہ وہ تازہ دم ہو کر واپس آئیں اور جیتنے کی بھوک کے ساتھ۔ جب آپ کو اتنی بھوک ہو تو آپ اچھا کھیلتے ہیں۔”ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے اعزاز کو تسلیم کرتے ہوئے، اگرچہ وہ پہلے ہندوستان میں نہیں کھیلے ہیں،

 ہم ایک دوسرے سے اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا ہم اپنے خاندان سے کرتے ہیں،

بھارت کے خلاف میچ کا ٹیم پر کوئی پریشر نہیں ہے

پاکستان کر کٹ ٹیم کے پاس تین فاسٹ بالرز ہے جو ہندوستان کو خوف میں مبتلا کر سکتے ہے،میتھیو ہیڈن

پاکستان کے پاس ہمیشہ بہترین بالرز رہے ہے،جنکے مقابلے کے لئے ہمیں خاصی محنت کرنی پڑتی ہے،روہیت شرما

Comments are closed.