کرکٹ ورلڈکپ میں شریک ٹیموں کو میگا ایونٹ شروع ہونے سے قبل ہی بڑا ریلیف مل گیا ہے۔
باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کو سکواڈ میں تبدیلی کے لیے ایک ہفتے کی اضافی سہولت حاصل ہوگی،ورلڈ کپ میں شریک ٹیمیں ایک ہفتے کے سپورٹ پیریڈ سے فائدہ اٹھا سکیں گی جو میگا ایونٹ کے آغاز سے ایک ہفتہ پہلے شروع ہو جائے گا۔
سپورٹ پیریڈ کے بعد اور ورلڈکپ کے درمیان بھی سکواڈ میں تبدیلی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت درکار ہوگی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی سکواڈز جمع کرانے کی تاریخ 29 اگست مقرر ہے اور اس دن تک تمام ٹیمیں ابتدائی سکواڈز کا اعلان کریں گی۔
پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کپ 2023 کے فائنل میں جگہ بنالی
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی سکواڈز کے اعلان کے بعد بھی ٹیمیں ایک مہینے تک آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری کے بغیر سکواڈ میں تبدیلی کر سکیں گی اگر کسی ٹیم کو سیریز یا کسی اور وجہ سے سکواڈ کے اعلان میں وقت درکار ہوگا تو آئی سی سی انہیں ایک ہفتے تک کی مہلت دے گا۔
دوسری جانب آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے تھنک ٹینک نے 12 سے 13 کھلاڑیوں کے ناموں پر اتفاق کر لیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا تھنک ٹینک نئے چیف سلیکٹر کا منتظر ہے اور نئے چیف سلیکٹر کی تعیناتی کے بعد نام ورلڈکپ کے لیے مزید دو سے تین چند دنوں میں فائنل ہو جائیں گے۔
آرمی چیف کی حمزہ خان سے ملاقات،مکمل تعاون فراہم کرنے کا وعدہ
ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کی ٹیم کے حوالے سے مکی آرتھر، گرانٹ براڈ برن، بابر اعظم اور حسن چیمہ میں ابتدائی مشاورت ہوئی ہے، تھنک ٹینک اسامہ میر کو ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنانے پر متفق ہے جبکہ آل راونڈر افتخار احمد کو بھی بھارت جانے والے اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، شاداب خان، حارث روف، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، محمد نواز اور آغا سلمان کے ناموں پر اتفاق کیا ہے جبکہ محمد وسیم جونیئر کو بھی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
اگلے سینٹرل کنٹریکٹ میں ریڈ اور وائٹ بال کیٹیگریز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا …
ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے شان مسعود، عبداللہ شفیق، سرفراز احمد، سعود شکیل، محمد حارث اور طیب طاہر میں سے دو کھلاڑیوں کے نام فائنل کرنے ہیں، ورلڈ کپ سے قبل افغانستان سیریز اور ایشیا کپ کے دوران اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی نئے چیف سلیکٹر کی تقرری کے بعد تھنک ٹینک اپنی آرا ان کے سامنے رکھے گا، ٹیم کا حتمی فیصلہ چیف سلیکٹر نے ہی کرنا ہے۔