ورلڈ کپ: دہلی میں بدترین فضائی آلودگی سے ٹیموں کو شدید دشواری کا سامنا
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوران دہلی میں بدترین فضائی آلودگی سے ٹیموں کو دشواری کا سامنا ہے-
باغی ٹی وی: فضائی آلودگی میں بھارتی دارالحکومت نئی دلی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے اور اسموگ کی وجہ سے ٹیموں کو شدید دشواری کا سامنا ہےسری لنکا نے ہفتے کو ارون جیٹلے اسٹیڈیم میں شیڈول ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے ٹیم ڈاکٹر نے کھلاڑیوں کو شدید آلودگی کی وجہ سے ٹریننگ سے روکا جبکہ بنگلا دیشی اسکواڈ نے ماسک کے ساتھ ٹریننگ کی، بنگلا دیش نے جمعہ کو اپنا ٹریننگ سیشن منسوخ کیا تھا۔
6 نومبر کو دلی میں سری لنکا اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان میچ شیڈول ہے اور اس سے قبل آئی سی سی نے دلی میں فضائی آلود گی کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ کے ساتھ مل کر ماہرین کی اس حوالے سے رائے لے رہے ہیں، کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت کا خیال رکھیں گے۔
سپریم کورٹ: انتخابات کیس کا تحریری حکم نامہ جاری
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگلے دو روز میں بھی دہلی میں آلودگی میں بہتری کا امکان نہیں ہے، ائیر کوالٹی انڈیکس کا بڑھنا میچ کو خطرے میں ڈال سکتا ہے جبکہ انتظامیہ کھلاڑیوں کو ڈگ آوٹ کی بجائے ڈریسنگ روم میں بٹھانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے نئی دلی میں اسٹیڈیم کے اطراف کے علاقوں میں چھڑکاؤ کرنے کا بھی پلان بنایا گیا ہے جبکہ دہلی میں جمعرات کو ائیر ایمرجنسی ڈکلیئر کی گئی تھی۔