ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار ) سٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور کے عہدیدارن کے وفد کی رانا نیک محمد ایس. ایچ. او تھانہ ٹبہ سلطان پور سے ملاقات. تفصیلات کے مطابق سٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور کے عہدیداران وممران کی گزشتہ دنوں تعینات ھونے والے ایس ایچ او رانا نیک محمد سے ملاقات صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطان پور رانا نیک محمد نے بتایا کہ ڈی. پی او وہاڑی عیسٰی خان کی خصوصی ہدایات کے مطابق منشیات فروشوں، چوروں, قبضہ مافیا اور ڈکیتی جیسے سنگین واقعات کو روکنے کے لیے ڈی. ایس. پی. میلسی کی قیادت میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں, ملزمان پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں. صحافیوں سے مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹبہ سلطان پور تھانہ ایک علاقے کے لحاظ سے بڑا تھانہ ھے اور جرائم کی شرح بھی زیادہ ھے . لیکن ایمانداری سے کام کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں جب تک تھانہ ٹبہ سلطان پور میں بطور ایس ایچ او تعینات رھوں گا ہر حق دار سائل کو انصاف ملتا رہے گا.اور چوروں اور منشیات فروشوں کو خبردار کرتا ہوں کہ میرے علاقے سے نکل جائیں ورنہ عبرت کا نشان بنا دوں گا, اس موقع پر ایس آئی رنگ الہی, ایس آئی شہباز, اے ایس آئی ملک رفیق, سپیشل برانچ آفیسر ملک شاہجہاں آہیر, سیکورٹی آفیسر زین العابدین, ہیڈ محرر رانا مصطفیٰ , افضل ودیگر موجود تھے .

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں